پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز نے ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مردان میں نادرا دفتر کے
قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خود کو دفتر کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ مردان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی